اچانک

اچانک
پیل تن پیڑ جب گر گئے
وسوسوں نے بہت سخت یلغار کی
اب کہاں ایسی چھاؤں ملے گی ہمیں
راستہ روک کر بولی کم ہمتی
بے دلی سی مسلط ہوئی ذہن پر
دن پہ چھانے لگی رات کی ماندگی
یونہی بے سمت چلتا رہا میں کہ لو
اگئی سامنے دفعتاً وہ گلی
جس کی دل بستگی کو بہت چاہ تھی
دوسری سمت جس کے نئ راہ تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×