ایک سیکنڈ میں

ایک سیکنڈ میں

بجھ سکتے ہیں تیرہ جگنو
جل سکتے ہیں سات ستارے
گر سکتی ہیں پانچ چٹانیں
مل سکتے ہیں دو اجنبی
کھل سکتا ہے ایک پھول
چل سکتی ہیں تین گولیاں
رک سکتا ہے ایک دل
دب سکتا ہے ایک بٹن
غائب ہو سکتا ہے ایک شہر
حاضر ہو سکتی ہے ایک نظم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *