بے قصور
بچے بینکاک میں بھی رُلتے ہیں
جسم نیو یارک میں بھی تلتے ہیں
قتل وینس میں اتنے ہوتے ہیں !
ریپ پیرس میں جتنے ہوتے ہیں !
دوسو چوراسی’ کتنے ہوتے ہیں؟
ڈیڑھ دو لاکھ تو حضور نہیں
جو ہو ا ، سب خدا کی مرضی تھی
کیا کریں جب خدا کی مرضی تھی
اور خدا ڈیرے سے تو دور نہیں
یاں کسی کا کوئی قصور نہیں