خلا کا دل

 

خلا تنہا ہے
اس کے اردگرد
بہت سارے خلا ہیں
مگر تنہا ہیں سب کے سب
خلا کا دل دھڑکتا ہے
خلا کے دل میں اک کہرام و ماتم ہے
خلا کے دل میں کچھ بے چین قطرے ہیں
جو اس کو چیر کر اک اور خلا کے دل میں جانا چاہتے ہیں
خلا کا دل اسے اب چین سے رہنے نہیں دیتا

ظفر ارشد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×