راکھ
چہرے کی خاکستر جھریاں
بہت ڈراؤنی بہت بھیانک
آنکھوں میں مت جھانکو ان کے
بس آنکھوں کے حلقے دیکھو
لاکھوں مٹیالے خوابوں کا
عکس ہے ان کے کناروں میں
آنکھوں میں مت جھانکو ان کے
ایک سیاہ وحشت کی چمک ہے
دل کے سرخ سے ٹیلے پر
جو تجھ کو کر دے گی راکھ
ظفر ارشد