سرخ پھول

سرخ پھول

پھیلتی سرمگی ڈوبتا صاف دن
شام اور گیت گاتا ہوا سرخ پھول

اک چمکتے ہوئے چاند کی چاندنی
چار سو پھیلتی رات کی کالی دھول

اس میں اک خواب کا سبز قصرِ خیال

خامشی، بے بسی، پھول آغوش میں
رات کی گہری چپ، دل سے دل ہم کلام

کامنی سو گئی مخملی پھول پر
خواب پر گر گیا ہوش کا تلخ جام

آنکھ میں دب گیا دل کا شوقِ وصال

طلحہ فاران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *