عمر خیام حیات و فن

عمر خیام کا اصل نام ابوالفتح عمر خیام بن ابراہیم تھا۔ اس کی پیدائش 408 ھ یا 410 ھ میں نیشاپور میں ہوئی۔ وفات کا سن 517ھ یا 530 ھ ہے۔ عمر خیام کا خاندانی پیشہ کپڑے سینا تھا، اسی مناسبت سے اس کو خیام کا لقب ملا۔ خیام اپنے عہد کا مشہور ریاضی دان، شاعر اور منجم تھا۔ اس نے بوعلی سینا اور امام موافق جیسے نابغوں سے تعلیم حاصل کی۔
سید سلمان ندوی نے اپنی تصنیف “خیام” میں فلسفہ، ہئیت، نجوم اور ریاضی کے موضوع پر پندرہ کتابوں کی فہرست دی ہے۔ اس فہرست میں خیام کی رباعیات اور فارسی تصنیف نوروزنامہ بھی شامل ہے۔
عمر خیام کی شہرت کی وجہ رباعیات ہیں۔ ان کی تعداد میں خاصا اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض کے نزدیک ان کی تعداد 66 سے لے کر 1200 تک ہے۔ یہ اختلاف ان کی شہرت کی دلیل ہے۔ خیام کی رباعیات کے اہم موضوعات میں دنیا کی بے ثباتی، خوش دلی کی ترغیب، مسئلہ جبر اور توبہ استغفار شامل ہیں۔

ہر ذرہ کہ بر خاک زمینی بودست
خورشید رخی زہری جبینی بودست
گرد از رخ نازنین بآزرم فشان
کآن ہم رخ و زلف نازنینی بودست

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×