عہد امانت سر نوشت میں شامل تھا

عہد امانت سر نوشت میں شامل تھا
بیعت سے انکار سرشت میں شامل تھا

آگ لیے جاتی تھی حر کو اپنی طرف
ایک قدم اور اہل بہشت میں شامل تھا

وہ تو یہ کہیے میرے اشک مرے کام آئے
ورنہ میں بھی سنگ و خشت میں شامل تھا

افتخار عارف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×