مرنے والے سے جائز مطالبات

مرنے والے سے جائز مطالبات

اسے ایک ماہ پہلے تحریری نوٹس دینا چاہیے
تا کہ ہمیں مناسب تیاری کا موقع مل سکے
معینہ وقت سے تین روز قبل اور بعد
گھر کے آگے قرقی کا ڈھول بجوانا چاہیے
دروازے کے دونوں کواڑوں پر قندیلیں چڑھانا چاہئیں
موت اس کے ساتھ چار چھے سوٹے لگا نا چاہتی ہے
تا کہ وہ آخری سگرٹ کی راکھ دل پر نہ لے بیٹھے
زندگی اس کے ساتھ سیلفی بنانا چاہتی ہے
زرد گلدستے سمیت جو کسی سرخرو نے بھیجا ہے
مرنے سے پہلے اسے اپنا سٹیٹس اپڈیٹ کرتا نہیں بولنا چاہیئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *