معصوم
کالج ٹیچر ۔ 70 کی دہائی ۔ لبرل پروگریسو guy
تمغے جیتے ۔ ۔ جماعتیوں کے ہاتھوں پکی جاب گنوائی
چالیس برس تک کسی خدا کو شکل نہ مڑ کے دکھائی
باپ سے مل کر بہنیں بیا ہیں ۔ باہر سیٹ کئے بھائی
جائیداد بنائی ۔ کاروبار میں دھو کے کھائے
اپنی پرائی دھوپ ہی جھیلی ۔ گھٹ ودھ بیٹھا سائے
دل کا روگ لگا بیٹھا ریٹائر ہونے سے پہلے
میں اس کا بیٹا ہوں ، اور تھا ، شاعر ہونے سے پہلے
ایسے ریشنل آدمی پر ہنسنا ، رونا مشکل ہے
ابو کے بارے میں ۔ جذباتی ہوتا ۔ مشکل ہے