ملالہ یوسف زئی

ملالہ یوسف زئی

ملالہ روشنی ویسے ہی کم ہے
چراغ زندگی بجھنے نہ پائے
لہو سے تم نے لکھا حرف تازہ
کسی صورت یہ اب مٹنے نہ پائے قلم بندوق پر حاوی رہے گا
ستم گر اب ستم کرنے نہ پائے
اگرچہ ہاتھ زخمی ہیں ہمارے
فصیل جہل اب اُٹھنے نہ پائے

حارث خلیق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *