میرا گناہ

میرا گناہ

مرا گناہ یہی ہے کہ مجھ کو ہے اصرار
شہید گنج کی مسجد کی بازیابی پر

کسی سے جرم یہ سرزد اگر ہو مستی میں
تو حد شرح نہ جاری کیوں شرابی پر

مری نظر میں ہے مسجد کے منبر و محراب
جمی ہوئی نظر احرار کی ہے “لابی ” پر

ہے اس زمانے میں اچھا اگر کوئی مذہب
تو ہی وہی جیسے قرباں کریں رکابی پر

علی کے بازو خیبر شکن کی مجھکو قسم
کہ ناز مجھکو بھی ہے اپنی بوترابی پر

قریب ہے کہ قامت بپا ہو دنیا میں
خدائے پاک تعمیل کی خرابی پر

ہے لکھنؤ کو بھی آج اتفاق دہلی سے
میرے کلام مرصع کی لاجوابی پر

مولانا ظفر علی خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×