میرے دل سے غبار کبھی نکلا ہی نہیں

میرے دل سے غبار کبھی نکلا ہی نہیں
کس سے کہتا کوئی جانِ وفا ہی نہیں

لوگ بہت ملے لیکن کوئی دوست نہ تھا
خود کو سنواروں کیا جب میں بگڑا ہی نہیں

چوراہے پہ پڑے دانے چگ لیتا ہوں
میرا رزق کسی گھر میں بنتا ہی نہیں

خود میں عمر بسر کی تو معلوم ہوا
اپنا آپ کبھی اپنا ہوتا ہی نہیں

دھاڑیں مار کے رونے سے کیا ہوتا ہے
جب دیوار کے پار کوئی بیٹھا ہی نہیں

کس سے کہتا کوئی جانِ وفا ہی نہیں

لوگ بہت ملے لیکن کوئی دوست نہ تھا
خود کو سنواروں کیا جب میں بگڑا ہی نہیں

چوراہے پہ پڑے دانے چگ لیتا ہوں
میرا رزق کسی گھر میں بنتا ہی نہیں

خود میں عمر بسر کی تو معلوم ہوا
اپنا آپ کبھی اپنا ہوتا ہی نہیں

دھاڑیں مار کے رونے سے کیا ہوتا ہے
جب دیوار کے پار کوئی بیٹھا ہی نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *