میں اور وہ

میں اور وہ

کئی بہانے ہو سکتے ہیں اس کو ملنے کے
پرانے سکے ،ٹکٹیں ، ریکارڈ ،
کتابیں جمع نہ کرنے کا مشترکہ شوق
اس کے نصاب کی خاردار باڑیں پھلانگتا میرا نو آموز عشق
نی ایچ پی اور جاوا سکر پٹ اور مائی ایس کیو ایل سے
ماڈل ٹاون کے بالکل پاس ہونا ۔ فردوس مارکیٹ کا
اس کی نو دریافت ، روز افزوں محبت
نئی شاعری سے ۔ ۔ مراد ، مجھی نا چیز سے ، آداب !
کئی بہانے ہو سکتے ہیں اس کے نہ ملنے کے
ماڈل ٹاؤن کا بہت دور ہونا – – فردوس مارکیٹ سے
فردوس مارکیٹ کا مزید دور ہوتا — فردوس مارکیٹ سے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *