نالی ووڈ
ہمارے ہیرو کا نام تا جی اور عمر دس بس کہ سیدھا سادہ
ہماری ہیروئن .. عرف راجی .. کی عمر نو سے ذرا زیادہ
وہ آٹا گوندھ آئے پھر بنائے گی کچھ پکانے میں ہاتھ ماں کا
یہ بالی ووڈ کی کلیشے فلموں سے بڑھ کے دیتا ہے ساتھ ماں کا مقامی نائی کا نائب ۔ سلطنت ہے یہ ، ذکر تک نہیں ہے
کچھ اس کی تاریخی حیثیت کی فرشتے کو فکر تک نہیں ہے ! وہ عصر کے بعد حا جن آنٹی سے سائنس کا قاعدہ پڑھے گی
وہ بھائی کی نوکری کی نیت سے سورہ مائدہ پڑھے گی
چمک میں آنکھوں کی ایچی سن کے کسی بھی چوہے سے کم نہیں ہے
وہ کیمرے کی طرف مڑے گا یوں جیسے دنیا میں غم نہیں ہے