نیلی شام

نیلی شام

عجب واقعہ ہے
کہ جب شام نیلی ہو جاتی ہے
مجھ کو
سیہ رات میں کھونے والی
سبھی چیزیں یاد آتی ہیں

کالی راتیں نگل سکتی ہیں
روشنی،
نیند
اور
لوگ

طلحہ فاران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *