ن م راشد کا اصل نام نذر محمد تھا ۔ ابتدا میں راشد وحیدی بطور ادبی نام استعمال کرتے تھے ۔ یکم اگست 1910 کو ضلع گوجرانولہ کے ایک قصبے اکال گڑھ میں پیدا ہوئے ۔ والد انسپکٹر آف سکولز تھے ۔ 1926 میں اکال گڑھ سے میٹرک کیا ۔ 1928 میں گورنمنٹ کالج لائیلپور سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا۔ 1930 میں بی اے کیا۔ 1932 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے اقتصادیات میں ایم اے کیا۔ شروع میں ملتان کے کمشنر دفتر میں ریکارڈ کیپر کی حیثیت سے نوکری کی ۔ تقریباً چار سال وہاں کام کیا۔ 1939 میں آل انڈیا ریڈیو دہلی میں پروگرام اسٹنٹ کام کیا ۔ 1943 میں فوج کے محکمہ تعلقات عامہ میں کمیشن مل گیا۔ 1947 تک ایران ، عراق، مصر ، سری لنکا اور دیگر ممالک میں خدمات انجام دیں ۔ اسی سال ریڈیو کی ملازمت اختیار کی ۔پشاور ریڈیو میں کام کیا ۔ 1952 میں اقوام متحدہ کے متحد بطور افسر اطلاعات ملازم ہو گئے۔ اس دوران زیادہ عرصہ ایران میں قیام پذیر ہوئے ۔ یہ جنگ و جدل کا زمانہ تھا۔ ایران میں قیام اور اس زمانے کا اثر آپ کی نظموں میں جابجا دیکھنے کو ملتا ہے ۔ 1973 میں آپ ریٹائر ہوئے اور انگلینڈ رہائش پذیر ہو گئے ۔ 9 اکتوبر 1975 میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال فرما گئے ۔ انہیں ان کی خواہش کی تکمیل کے واسطے نظر آتش کیا گیا ۔
یوں بعدِ ضبطِ اشک پھروں گرد یار کے
یوں بعدِ ضبطِ اشک پھروں گرد یار کے پانی پیے کسو پہ کوئی جیسے وار کے سیاب پشت گرمیِ آئینہ دے ہے، ہم حیراں کیے ہوئے ہیں دلِ بے قرار