چوکیدار کی عیدی
اس کا ہزار تو حق بنتا ہے
حالت غیر تھی اس دن جب یہ اپنا ۔ اُن کے ہاسپیٹل تک لے کے گیا تھا
وہی نا! پانچ سو کافی رہیں گے
یاد ہے دسیوں بار تو گمشدہ بٹوہ وغیرہ ڈھونڈ چکا ہے
تین سو سے کوڑی کم دینا زیادتی ہوگی
درجنوں مہمانوں کی بیوقت خدمت خاطر اس کے علاوہ ۔ ۔
دو سو تھوڑا۔ کم نہیں ہوں گے ؟
کھانا کھائے جا رہے ہو
یہ لو one hundred لے جاؤ
ایزی لوڈ کرا دینا