چکبست کے حالات زندگی

چکبست کا اصل نام پنڈت برج ناراین تھا ۔ اور تخلص چکبست استعمال کرتے تھے ۔ آپ 19 جنوری 1882 کو فیض اباد میں پیدا ہوئے ۔ اور زندگی لکھنو میں گزاری ۔ آپ کے والد کا نام پنڈت اودے نرائن چکبست تھا ۔ جو ڈپٹی کلکٹر تھے ۔آپ کے والد شاعر تھے اور یقین تلخص استعمال کرتے تھے۔ 1887 میں آپ کی والدہ انتقال فرما گئیں اس وقت آپ کی عمر محض پانچ سال تھی ۔ 1895 میں کاظمین سکول لکھنؤ میں داخل ہوئے ۔ 1898 میں گورنمنٹ جوبلی ہائی اسکول میں داخلہ لیا۔ دسویں جماعت کینگ کالج سے 1900 میں کی ۔ 1902 میں ایف اے اور 1905 میں بی اے کیا۔ 1907 میں وکالت کا امتحان پاس کیا۔ آپ نے دو شادیاں کئیں۔ پہلی شادی 1906 میں کی ۔ پہلے بچے کی ولادت کے وقت بیوی اور بچے کا انتقال ہو گیا ۔ دوسری شادی 1907 میں کی ۔ دوسری شادی سے کئی بچے ہوئے مگر ایک بیٹی مہا راج دلاری ہی زندہ رہیں ۔ آپ نے پہلا شعر نو برس کی عمر میں کہا ۔ آپ ترقی پسند اور آزاد ذہن کے مالک تھے ۔ انگریزی ادب اور فلسفے کا مطالعہ کرتے تھے ۔ 35 سال کی عمر میں ہی اردو شعرا کی صف اول میں اپنا نام بنایا۔ محض 45 برس زندہ رہے۔ ۔ 12 فروری 1926 کو ریل کے سفر میں فالج کا حملہ ہونے سے موت وفات ہوئی۔ آپ کی کتابوں میں “صبح وطن” اور “مضامین چکبست” شامل ہیں ۔ آپ نے ایک رسالہ “ستارہ صبح” بھی نکالا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×