کئی سوالوں کے جواب
ولیم بلیک
کیا شے ہے وہ مرد جس کے طالب ہیں
عورتوں میں؟
خواہش آسودہ کے خال و خد
کیا شے ہے وہ عورتیں جس کا مطالبہ کرتی ہیں
مردوں سے؟
خواہش آسودہ کے خال و خد
نگاہِ الفت
متوحش کرتی ہے کہ وہ
آتش آ گندہ ہے
لیکن ملائم فریب کی آنکھ
چاہت کو غلام کر لیتی ہے
ملائم فریب اور سست بنیادی
عشق کے سبب سے پیارے بھیس، سب سے دل کش انداز
جو کوئی خود کو
بس ایک شادمانی کا پابند کر لے
وبال و پر حیات کو تاراج و تلف کرتا ہے
اور وہ جو لذت پر ان کو عالم بال افشانی میں
چوم کر چھوڑ دے
اس کا بسیرا
طلوع آفتاب ازل میں ہے
میں نے ایک چور سے کہا
ولیم بلیک
مجھے ایک شفتا لو توڑ دے
اس نے گول گول دیدے گھمائے اور چپ رہا
میں نے ایک دبلی پتلی کامنی سی بیگم سے کہا
آؤ میرے بستر میں آؤ
حلیم اور پاکیزہ، وہ آنکھ میں آنسو بھر لائی
میرے جاتے ہی
ایک فرشتہ آیا
چور پردہ چشمک زن ہوا اور بیگم
سے اس نے تبسم کیا
اور پھر کسی کے ایک لفظ بھی بولے بغیر
پیڑ سے اس نے شفتا لو لیا
اور دوشیزہ سی چپ چاپ
اس نے بیگم کے مزے لوٹے