کاہے کو دل اے عشق ترے غم سے بچے گا

کاہے کو دل اے عشق ترے غم سے بچے گا
اب ہم نہ بچائیں گے نہ یہ ہم سے بچے گا

لے لے گی دل ان کے رخ روشن کی تجلی

بالفرض جو ایں گیسوئے پر خم سے بچے گا

حسرت کوئی کتنا ہی چھپائے کی بچائے
دل ایک نہ اس فتنہ عالم سے بچے گا

حسرت موہانی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×