کہاں ہے کوئٹہ ، کہاں ہے کوئٹہ ؟

کہاں ہے کوئٹہ ، کہاں ہے کوئٹہ ؟

بم دھماکہ ہوا وہاں ؟ نہ کرو !
ہاسٹل کا کرایہ چڑھ گیا ہے
اچھا ، پہلے بھی ہوتے ہیں! کس وقت ؟
حبس بارش سے اور پڑھ گیا ہے
بیسوں لوگ مارے گئے ؟ لو سنو !
چلتے ہیں تم نے چائی پی کہ نہیں
پہلے بھی مارے جاتے ہیں! اس وقت ؟
فلم وہ ڈان لوڈ کی کہ نہیں
کیا وہاں ڈائیوو کا اڈا ہے
اوہو ، تھری جی میں کوئی پھڈا ہے

ادریس بابر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×