کیا خود کو خاک تیز کے مانند کردیا

کیا خود کو خاک تیز کے مانند کردیا
اس سیل رم فروش سے پیوند کر دیا
میں اور اسپ عمر بہ صحرائے شش جہات
اتمام قصئہ زن و فرزند کر دیا
ملک سفال و چاک اور اقلیم نام و آب
آزاد کر دیا کھبی پاپند کر دیا
ملحوظ تھا جو آئنہ خانہ شکست تھا
ہر عکس جام میں نے نظر بند کر دیا
افضال احمد سید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *